لطیف جوہر اپنی اصلاح میں ناکام رہے ، پارٹی سے کوئی تعلق نہیں- بی این ایم

382

بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ لطیف جوہر پارٹی کا ممبر نہیں ہے لہٰذا بی این ایم لطیف جوہر کے قول و فعل کا ذمہ دار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا لطیف جوہر بی ایس او سے فراغت کے بعد بی این ایم کے ممبر بنے تھے۔ ایک عرصے سے وہ منفی رویہ کا شکار تھے۔ اس پربارہا انہیں بازپرس بھی کئی گئی مگر وہ پارٹی کو مطمئن نہیں کرسکے۔ لیکن اس کے باوجود انہیں موقع دیا گیا کہ ایک بلوچ سیاسی ورکر کی حیثیت سے وہ اصلاح کرکے پارٹی میں رہ سکیں۔

ترجمان نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے موقع فراہم کرنے کے باوجود نہ صرف لطیف جوہر اپنی اصلاح میں ناکام رہے بلکہ انہوں نے پارٹی سے از خود علیحدگی اختیار کرلی۔ پارٹی نے اس بات کا اعلان نہیں کیا تاکہ انسانی حقوق کے حوالے کام کرنے کے لئے ان کے رابطے اور ساکھ متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے کہا لطیف جوہر کا منفی رویہ اور کارکنوں کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالات کی تشفی کے لئے پارٹی مناسب سمجھتا ہے کہ اس بات کا علان کیاجائے کہ لطیف جوہر پارٹی کا ممبر نہیں لہٰذا پارٹی ان کے کسی بھی قول و فعل کا ذمہ دار نہیں ہے۔