بلوچستان کے ضلع قلات سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
نامعلوم شخص کی لاش قلات شہر سے 15 کلومیٹر دور گررانی سے ملی ہے، لاش پر تشدد اور گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ لیویز حکام نے لاش کو شناخت کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاش 24 گھنٹے پرانی ہے جس کو کچے راستے کے قریب قتل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام مزید کاروائی کررہی ہے۔