سندھ: گھوٹکی بم حملے کی ذمہ داری ایس آر اے نے قبول کرلی

345

سندھ کے علاقے گھوٹکی میر پور شاہی بازار میں میں ہفتے کی روز نامعلوم افراد نے ایک دکان کو بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق دستی بم سے دکان کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو میرپورماتھیلو منتقل کیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کو علاقے کو سیل کیا اور دھماکے کے حوالے سے شواہد اکھٹے کیئے گئے تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

دریں اثناء سنددھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میرپور ماتھیلو(گھوٹکی) میں پنجابی سیٹلرز کے گودام پر گرنیڈ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور ایس آر اے پنجابی سیٹلرز کو انتباہ کرتی ہے کہ وہ ہماری سرزمینِ سندھ سے اپنی قبضہ گیری اور نوآبادی ختم کرکے نکل جائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چودہ اگست سندھی قوم کے لئے قومی غلامی کا دن ہے، جس دن پر پنجاب سامراج نے اپنے ریاستی جبر و زور کے بنیاد پر ہماری زمین پر قبضہ کیا تھا۔ سندھی قوم اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی سرزمینِ سندھ پر کھبی بھی پاکستانی (پنجابی) قبضے کو قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر فطری ریاست پاکستان ہماری سرزمین، وسائل و ساحل سمندر پر قبضہ کرکے پچھلے 72 سالوں سے لوٹ مار کر رہی ہے۔ اور اب پاکستان سامراج چین کو بھی سیپیک جسیے منصوبوں کے تحت اپنے ساتھ ملا کر اس لوٹ مار میں شدت لا رہا ہے اور ہماری ساری زمین، وسائل و ساحل سمندر اور ٹریڈ روٹس پر مستقل قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ پنجابی قبضہ گیریت و لوٹ مار کے خلاف ہماری مزاحمتی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: براس اور سندھی مزاحمتی تنظیم ایس آر اے کا مشترکہ محاذ کے قیام کا اعلان

ترجمان نے کہا ہے کہ اس موقع پر ہم سندھی قوم کو سختی سے منع کرتے ہیں کہ وہ 14 اگست پر پاکستانی فورسز کی جانب سے نکالی جانے والی تمام ریلیوں، مظاہروں، جلسے، جلوس و تقریبات سے دور رہیں۔

سوڈھو سندھی نے کہا ہے کہ ایس آر اے سندھودیش کی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔