ساتھی سرمچار کے شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں – بی ایل ایف

779

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران مشن شہید ہونے والے سرمچار ظہور بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساتھی سکینڈ لیفٹینٹ ظہور احمد عرف اسحاق بلوچ ولد سبزل بلوچ سکنہ گواش آواران 27، اگست 2020 کو اہم مشن سے واپسی دوران موسلادھار بارشوں کے سبب مشکے ندی کو کراس کرتے ہوئے سیلابی ریلہ میں بہہ گئے۔ جس کی وجہ سے انکی شہادت واقع ہوئی۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ شہید ساتھی نے 2013 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہوئے سیکنڈ لیفٹینیٹ کے منصب تک پہنچ کر سرزمین کے دفاع کے لیے اپنے جان کا نظرانہ پیش کرکے امر ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم ان کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے عہد کرتا ہے کہ ان کے آزادی کے مشن (آزاد بلوچستان) کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔