بھارت کے سنیئر سیاستدان اور سابق صدر پرناب مکھرجی 80 برس کی عمر میں چل بسے۔
پرناب مکھرجی 10 اگست کو اپنے گھر میں گرگئے تھے جس کے باعث ان کے سر میں اندرونی چوٹ لگی۔ تب سے وہ اسپتال میں داخل تھے۔
پیر کو ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کی حالت بدستور خراب ہوتی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے بھی سوشل میڈیا پر عوام سے دعاؤں کی اپیل کی۔
اس ٹوئٹ کے چند گھنٹے بعد ان کے بیٹے نے دوسرا ٹوئٹ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ ڈاکٹروں کی ہرممکن کوشش کے باوجود پرناب مکھر جی جانبر نہ ہوسکے۔
پرناب مکھرجی 50 سال سے زائد عرصہ بھارت کی مرکزی سیاسی جماعت کانگریس سے وابستہ رہے۔ اس دوران وہ سات مرتبہ ریاستی اور قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 2013 سے 2017 تک ہندوستان کے صدر رہے۔