راشد حسین اور دیگر لاپتہ افراد کیلئے احتجاج کیا جائیگا – رہلیز راشد حسین کمیٹی جرمنی

183
File Photo

رہلیز راشد حسین کمیٹی کی جانب سے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں 22 اگست بروز ہفتہ مظاہرہ اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔

رہلیز راشد حسین کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق 22 اگست کو راشد حسین سمیت دیگر بلوچ اسیران کی بحفاظت بازیابی کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔ رہلیز راشد حسین کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین ہمیشہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے بدترین پائمالیوں کے خلاف سرگرم تھے آج اسے ہماری آواز کی ضرورت ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا برلن مظاہرہ اور آگاہی مہم کے سلسلے میں راشد حسین زاہد بلوچ، زاکر مجید، حسان اور حزب اللہ قمبرانی، بلال میر احمد، عبدالرب، سمیع بلوچ، ڈاکٹر دین جان بلوچ، شبیر بلوچ، عبید بلوچ، حافظ عبدالروف سمیت دیگر اسیران کے لیے پمفلٹ تقسیم کیا جائے گا۔

یاد رہے رہلیز راشد حسین کمیٹی اپنے احتجاج کے دوسرے مرحلے میں یورپی ممالک میں احتجاج و آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر کیمپئن کا اغاز کرچکا ہے۔

کمیٹی کے مطابق بلوچستان میں جبری گمشدگیوں و بیرون ممالک بلوچ کارکنان کی جبری گمشدگی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کے خلاف جرمنی سمیت دیگر ممالک میں احتجاجی مظاہرے اور آگاہی مہم چلائی جائیگی۔