خضدار مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک، دو زخمی

318

دی بلوچستان پوسٹ کو اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

باغبانہ لیویز کے مطابق بدھ کے روز باغبانہ انجیری میں نامعلوم مسلح افراد نے مہراللہ ولد رحمت اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

لیویز نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آیا ہے۔

دریں اثناء تحصیل وڈھ میں مکان کی چھت گرنے سے سات سالہ بچہ جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ کے علاقہ سراچو میں بارشوں کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی زخمی ہوگئے جبکہ ان کا سات سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

یاد رہے بلوچستان جاری مون سون بارشوں سے کئی انسانی جانوں کے علاوہ گھروں، شاہراہوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق بارشوں اور سیلابوں سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے خاطر خواہ اقدامات نا کرنے کی وجہ سے نقصانات میں اضافہ ہوا ہے۔