خاران سیکورٹی فورسز پر حملے کی اطلاعات

299

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خاران کے مطابق آج اتوار کی شام بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں شواپ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کے ایک چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حملہ لجے کے نواحی علاقے شواپ میں ہوا۔ حملے میں سیکورٹی فورسز کی جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں تاہم سرکاری ذرائع نے ابتک اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یاد رہے ضلع خاران بلوچستان میں جاری شورش سے سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں سے ایک ہے۔ جہاں تواتر کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ اداروں پر جان لیوا حملے ہوتے رہتے ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری عموماً مختلف آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی ہیں۔

ابتک کی موصول اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔