خاران: سابق وزیر داخلہ کے گھر پر حملہ

879
کریم نوشیروانی حکمران جماعت کا وزیر رہ چکا ہے۔

بلوچستان کے ضلع خاران میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیرانی کے گھر کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

نامعلوم افراد نے جنگل روڈ پر واقع شعیب نوشیرانی کے گھر کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے۔

خیال رہے شعیب نوشیروانی مشرف دور میں وزیر داخلہ رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے بی اے پی کے رہنماء کریم نوشیروانی بھی حکمران جماعت کے وزیر رہ چکے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم ماضی میں بی اے پی اور نوشیروانی فیملی کو حکومتی حمایت یافتہ ہونے کے الزام میں بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔