حیات بلوچ کا ٹارگٹ ظلم بربریت کی نشانی ہے – بی ایس او پجار

636

 بی ایس او پجار کے مرکزی رہنماء گورگین بلوچ،بوہیر صالح ایڈوکیٹ نے کہا  تربت آبسر میں دن دھاڑے فورسز کی ٹارگٹ کا نشانہ بننے والے حیات مرزا کی شہادت 70 سالہ ظلم بربریت کی نشانی ہے ، نوجوان طالب علم جو کہ کراچی یونیورسٹی کا ہونہار طالب علم تھا کے قتل کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا بلوچستان میں اس سے پہلے بھی بے گناہ نوجوان طالب علموں کو نشانہ بنایا گیا ہے چند روز قبل بی ایس او پجار تربت زون کے سابقہ صدر یونس زامرانی کو بھی زامران میں قتل کیا گیا۔

انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے طالب علم مرزا حیات کی قتل کی جوڈیشل انکوائری کیا جائے ۔