حزب الاحرار و جماعت الاحرار تحریک طالبان پاکستان میں ضم

672

ٹی ٹی پی کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ بیان کے مطابق حزب الاحرار اور جماعت الاحرار کے سربراہوں نے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ کے ہاتھ بعیت کرکے اپنے اپنے تنظیموں کی حیثیت ختم کرکے ٹی ٹی پی میں شامل ہوگئے ۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان محمدخراسانی کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی قیادت اسی کوشش میں ہے
کہ ان تمام مجموعات کو ان کے مسائل حل کرکے ایک ہی صف میں لاکر نفاذ شریعت کی کوششوں کو آگے بڑھائیں جو جہاد پاکستان کی خاطر انفرادی طور پر اس طاغوتی نظام کے ساتھ برسرپیکار ہیں اور کافی حد تک اسی مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں اور مزید بھی پرعزم ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایک پروگرام میں دونوں تنظیموں کے ذمہ داروں نے کہا کہ  انفرادی طور پر جدوجہد کی بجائے تحریک طالبان کے ساتھ متحد ہو کر اجتماعیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدوجہد شروع کریں اور اس کے ثمرات بہت جلد سب دیکھ لیں گے ۔