حب میں گیس پائپ لائن اور ریاستی ایجنٹ کے گھر کو نشانہ بنایا – لشکر بلوچستان

348

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب صنعتی شہر حب میں ہمارے سرمچاروں نے مین آر سی ڈی روڈ پر دارو خان ہوٹل کے قریب گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں حب ساکران روڈ پر خفیہ اداروں کے ایجنٹ کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا ان دونوں حملوں کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہیں۔

لونگ بلوچ نے کہا کہ ہمارے اس طرح کی کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گے۔