حاصل خان بزنجو مضبوط پارلیمانی جمہوری نظام کے علمبردار تھے – نیشنل پارٹی

353

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے نیشنل پارٹی کے قائد میر جمہوریت سینٹر میر حاصل خان بزنجو کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم قومی و سیاسی قائد سے محروم ہوگیا جس نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی سربلندی، قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور قوموں کی سیاسی و معاشی خودمختاری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ میر حاصل خان بزنجو کا فیڈریشن اور جمہوریت پر غیر متزلزل یقین تھا اس نے ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے دن رات محنت کی وہ ملک میں مضبوط پارلیمانی جمہوری نظام کے علمبردار اور داعی تھے زندگی کے نشیب و فراز کا مستقل مزاج اور خندہ پیشانی کے ساتھ مقابلہ کیا مشکل سے مشکل حالات کا تحمل و شاہستگی سے سامنا کرتے رہے۔ ان کی کمی سے پورا ملک، بلوچستان اور خصوصا نیشنل پارٹی بہت زیادہ متاثر ہوا۔

نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت اور مرکزی کمیٹی نیشنل اسمبلی، سینٹ آف پاکستان اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے ان تمام اقابرین کا انتہائی ممنون و مشکور ہے جھنوں نے مشکل کی اس گھڑی میں میر جمہوریت سینٹر میر حاصل خان بزنجو کے خاندان و پارٹی کے ساتھ اپنی یکجہتی کا عملی اظہار کیا اور خصوصا بلوچستان اسمبلی نے تعزیتی قرارداد پیش کی اس سلسلے میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا فردا فردا شکر گزار ہیں اور حکومتی اراکین کا جھنوں نے ایک اچھے اور خوبصورت روایات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کے قومی روایات و اقدار کا پاس رکھا، ہم بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، بلوچستان عوامی پارٹی، پاکستان تحریک انصاف ،نیشنل عوامی پارٹی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی،  بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور پاکستان نیشنل پارٹی اور آزاد اراکین اسمبلی نواب محمد اسلم خان رہیسانی سمیت ان تمام اراکین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے غم و پریشانی کے اس موقع پر نیشنل پارٹی اور بزنجو خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔