بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جھاؤ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل جمعہ چودہ اگست کی صبح جھاؤ میں پاکستانی فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح سرمچاروں نے جھاؤ دراج کور (ندی) سے ڈولیجی چیک پوسٹ کی طرف جانے والے پانچ گاڑیوں کے قافلے پر گھات لگا کر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، اس حملے میں قابض فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔