تربت میں ایک اور نوجوان کی خودکشی

294

‎نوجوان کی شناخت بالاچ کے نام سے ہوئی ہے

‎دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کوشک گیتان بازار میں ایک نوجوان بالاچ ولد عبدالرسول نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی ہے۔

‎خاندانی زرائع کے مطابق شام کے وقت نوجوان نے خود کو سر پر گولی مار دی تھی، جسکے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔

‎ابتک کی اطلاعات کے مطابق خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

‎واضح رہے کہ کل تربت کے علاقہ زور بازار میں ایک نوجوان عبدالواحد ولد حاجی عبد الخالق نے خودکشی کی تھی۔

‎ ضلع کیچ اور گردونواح میں نوجوانوں کی خودکشی کی طرف رجحان میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس سے قبل بھی کیچ اور دیگر علاقوں میں نوجوانوں کی خودکشی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین خودکشی کے واقعات میں اضافے کا سبب بے روزگاری، تعلیم کے مواقع میں کمی بتاتے ہیں۔