بی ایل اے مجید بریگیڈ کے حملوں کا خطرہ ، پاکستانی سیکیورٹی اداروں کا تھریٹ الرٹ جاری

967

پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں دعوی کیا  کہ بلوچ لبریشن آرمی  بی ایل اے کے حملے کی  منصوبے کی نشاندہی کی ہے۔

 بیاں کے مطابق بی ایل اے (مجید بریگیڈ  نے  دو خود کش بمبار تیار کئے ہیں۔

 تھریٹ الرٹ نمبر 239 میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ آور  ممکنہ طور پر پاکستان میں خود کش حملے کر سکتے ہیں. پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے دعوی کیا کہ انہوں  نے ان خود کش بمباروں کی تصاویر حاصل کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے اور پولیس، سی ٹی ڈی سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 جبکہ تھریٹ الرٹ نمبر 236 میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان  کی طرف سے بھیجے گئے خود کش بمبار لاہور میں کارروائی کرسکتے ہیں، یہ کارروائی رش والی جگہ پر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔

تھریٹ الرٹ نمبر 234 میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم حرکت الضار (ایچ یو اے / جے یو اے) کے تربیتی کیمپ میں حال ہی میں چار خود کش بمبار تیار کیے گئے ہیں جن کے ممکنہ نام شاہین بلال سلیمان اور سعید کوچی ہیں جن کو پاکستان میں کارروائیوں کے لیے بھیجا جائے گا۔