پاکستانی فورسز کی جانب سے ڈیورنڈلائن پہ خار دار تار لگانے کے بعد مغربی بلوچستان کو مشرقی بلوچستان سے الگ کرنے والے گولڈ سمڈ لائن پہ بھی خار دار تار لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان کے سرحد پہ پاکستانی فورسز کی جانب سے خار دار تار لگانے کا سلسلہ گذشتہ کئی عرصے سے جاری ہے ، جس کے بعد حالیہ دنوں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پہ تیل کے کاروبار سے منسلک گاڑی ڈرائیوروں سے فورسز اہلکار زبردستی ان خار دار تاروں کو نصب کرنے کے لئے پہاڑی و پتھریلی علاقوں میں کھڈے کھدائی کا کام لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گولڈ سمڈ لائن پہ خار دار تار لگانے سے قبل پاکستانی فورسز نے ڈیورنڈ لائن پہ بھی خاردار تار نصب کی تھی جسے کافی حد تک مکمل کرلیا گیا ہے ۔
یاد رہے گولڈ سمڈ لائن کے دونوں پار بلوچ آباد ہیں، بلوچ قوم پرست حلقوں کی جانب سے ان دونوں سرحدوں کو مصنوعی قرار دے کر ان پہ زبردستی خار دار تار لگانے کے عمل کی مذمت کی جارہی ہے۔