اکثر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی موسلہ دھار بارشوں کے کا سلسلہ جاری رہا۔ ندی نالوں میں طغیانی سے متعدد علاقوں کا زمینی راستہ منقطع اور مواصلاتی نظام و ذرائع آمدو رفت درہم برہم ہوگیا۔
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گذشتہ دو دنوں سے جاری مون سون کی بارشوں کے بعد ضلعی صدر مقام اوتھل سمیت لسبیلہ کے مختلف علاقوں حب، وندر، بیلہ،لاکھڑا میں موسلا دھار بارشوں نے شہروں کو جل تھل کردیا۔
حالیہ تیز بارشوں کے سبب کوسٹل ہائی وے کے مقام بدوک چیک پوسٹ سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک پل کے قریب روڈ پر 8 فٹ طویل شگاف پڑگیا ہے، جس کی وجہ سے گوادر کا لسبیلہ اور کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
کوسٹل ہائے وے کی بندش کیوجہ سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے ہیں۔
آخری اطلاعات تک کسی قسم کی امدادی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا۔