بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل گریشہ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، تیز ہواوں اور ژالہ باری کے ساتھ گھنٹوں تک جاری رہی جس کے باعث زمینداروں اور عوام کو مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔
بارش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں پتنکنری، بدرنگ، سریج، زباد، تابکو شامل ہے۔
تیز ہواوں اوع ژالہ باری سے زمینداروں کے سولر سسٹم کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بارش کا پانی ندی نالوں سے گھروں میں داخل ہوگئی۔ کئی گھروں کی دیوالیں زمین بوس ہوگئی۔
بدرنگ میں پانی کھیتوں کے بند کو تھوڑ کر پتنکنری اور زباد کے علاقوں میں کھیتوں میں آگئی۔ مذکورہ علاقوں میں پیاز کی فصلیں تیار تھی جنہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے گریشہ کے زمیندار سال بہ سال قرضوں کے بوجھ تلے دبتے جارہے ہیں۔ کپاس کی فصل پہلے ہی ٹڈی دل کی خوراک بن گئی اب بارشوں کے باعث زمینداروں خو نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔