کیچ: پاکستانی فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

828
File Photo

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

فورسز کی گاڑی کو جالگی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا، اور زرائع کے مطابق حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق کے مسلح افراد کے حملے میں فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کیچ اور آس پاس کے علاقوں میں اکثر اوقات پاکستانی فورسز حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہے، تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔