کیچ: فورسز کے ہاتھوں باپ بیٹے سمیت 3 افراد لاپتہ

360
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ سے فورسز نے تین افراد کو گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت واجد ولد محمد، محمد علی ولد واجد، الہی بخش ولد تلاھو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فورسز نے تینوں افراد کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔