بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر طارق بلوچ نے کہا ماضی میں پورے بلوچستان اور خاص طور پر کچھی (بولان ) نصیر آباد ڈویژن میں جعلی لوکل اور ڈومیسائل بنانے والی مافیا کا راج رہا ہے یہ مافیا اپنے کمیشن پر ڈیل کرواتے تھے لوکل بنانے والے مجاز آفیسران بھی اس مافیا سے جعلی سرٹیفکٹ پر دستخط کے ہزاروں روپے وصول کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا مافیا کو لگام ڈالنے کا کام حکومت وقت کا ہے ان مافیا کے ہاتھوں بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کا حق پر ڈھاکہ ڈالا گیا ہے انہوں نے اس وقت بھی ضلع کچھی (تحصیل بھاگ) کے مجاز آفیسران کی طرف سے جعلی ڈومیسائل لسٹ چھپائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا جعلی ڈومیسائل کے زریعے بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں مقامی لوگوں کی حق تلفی کرکے جعلی ڈومیسائل افراد کے ایڈمیشن ہوتے آرہے ہیں جعلی ڈومیسائل آفراد کیخلاف قانونی کاروائی کرکے بلوچستان اور بلوچستان کے مقامی لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے