دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 64لاکھ 21 ہزار 958تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ52ہزار 308 ہو گئی ہیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 57لاکھ 17ہزار 166مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 238 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک کروڑ 52ہزار 484مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 49 ہزار 849افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 43 لاکھ 71ہزار 839ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکہ میں 21 لاکھ 31ہزار 861مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 986کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 لاکھ 90ہزار 129کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 87ہزار 52زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 24لاکھ 19ہزار 901تک جا پہنچی ہے۔
بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 32 ہزار 812 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14لاکھ 36ہزار 19ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 13 ہزار 269ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 12ہزار 485ہو چکی ہے۔
ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 6 ہزار 769ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 4 لاکھ 45ہزار 433 رپورٹ ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 43 ہزار 680ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 90ہزار 516ہو گئے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 18 ہزار 229ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 84ہزار 797رپورٹ ہوئے ہیں۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 112ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 45ہزار 790ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 432 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 19 ہزار 501 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 752 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 426ہو چکی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 15 ہزار 700ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 91ہزار 172ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 733 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 66ہزار 941تک جا پہنچی ہے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔
چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 891 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ74 ہزار289ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 842تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے پاکستان میں 27 ہزار 421مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 226 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ41 ہزار 26مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔