کراچی : پاکستانی پولیس اور رینجرز کا مختلف علاقوں میں آپریشن

684

کراچی میں گذشتہ روز اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد سے پاکستانی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

 ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں پولیس اور رینجرز نے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے مشتبہ افراد کی تلاشی لی اور پوچھ گچھ کی گئی۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  سہراب گوٹھ، سچل، نیو ٹائون اور جمشید کوارٹر کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔

ذرائع کے مطابق  رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن  ریاست مخالف گروپس کے خلاف کیا گیا ۔

آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد مشتبہ گھروں اور افراد کی تلاشی لی گئی اور شناختی کوائف چیک کئے گئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی کے مجید برگیڈ کی جانب سے پاکستان کی معاشی حب سمجھے جانے والے شہر میں واقع اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا گیا تھا۔