ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کیا- بی ایل ٹی

225

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی سب تحصیل پیرکوہ میں گیس کے کنواں نمبر 26 کو دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کردیا۔

میران بلوچ کا کہنا تھا دھماکے کے نتیجے میں گیس کا کنواں مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا جس کے بعد کنویں سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی بند ہوگئی۔

ترجمان نے کہا ہماری کاروائیاں آزاد بلوچ ریاست کے مکمل قیام تک جاری رہینگے ۔