چمن: سرحد کی بندش، احتجاجی دھرنا 5 ہفتوں سے جاری

671

چمن میں پاکستان افغانستان سرحد کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا 36 ویں روز بھی جاری ہے۔

چمن میں احتجاجی دھرنےکی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہوگئی ہیں۔ دھرنے کے شرکاء نے پاکستان افغانستان سرحد کو پہلے کی طرز پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شرکاء نے پاسپورٹ اور ویزے کی شرط کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستان افغانستان سرحد پر دھرنا مختلف سیاسی جماعتوں، تاجروں اور انجمن تاجران کی جانب سے دیا گیا ہے۔

چمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کی بندش سے روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔