چمن: زہریلی گیس کے باعث 7 افراد ہلاک

146

بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں تالاب میں زہریلی گیس بھر جانے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں ٹرنچ روڈ پر واقع ایک ہول سیل کی دوکان میں پیش آیا، تالاب میں بچے کو بچانے کی خاطر کودنے پر تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ہلاک شدگان کی نعشوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے۔