بلوچستان کے علاقے مستونگ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی علالت کے باعث فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے، گذشتہ روز انتقال کرگئے۔
وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2008 پر مستونگ قلات کی نشست پر ایم این اے منتخب ہوئے بعد میں وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے۔ انہوں نے فزکس میں پی ایچ ڈی بھی کر رکھی تھی اور جامعہ بلوچستان میں بطور استاد خدمات بھی سرانجام دے چکے تھے۔
آیت اللہ درانی بلوچستان کی معروف شخصیت اور ریاست قلات کی اسمبلی کے وزیر مولانا محمد عمر کے فرزند تھے۔
ڈاکٹر آیت اللہ درانی کی نماز جنازہ مستونگ میں ادا کی جائے گی۔