پنجگور: گذشتہ مہینے لاپتہ ہونیوالے بچے کی ہڈیاں برآمد

832

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

لاش کی شناخت 12 سالہ فقیر بلوچ ولد رسول جان کے نام سے ہوئی ہے جو گذشتہ مہینے کے چار تاریخ سے لاپتہ تھا۔

مقامی افراد کو لاش پنجگور کے علاقے سوردو سے ملی تھی جس کے بعد لوگوں نے مقامی انتظامیہ کو خبر کردی۔

انتظامیہ کے مطابق مذکورہ بچہ گھر سے نکلا تھا پھر واپس گھر نہیں آیا، بچے کی لاش اس کے گھر کے قریب ایک خالی گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بچے کو قتل کرنے کے بعد جلایا گیا تاہم انتظامیہ مزید اس کی تحقیقات کررہی ہے۔