یونایئٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 جولائی کو مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں قابض فورسز کے کیمپ پہ راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ منگچر میں ایم۔آئی (ملٹری ایجنسی) کے اہلکار بلوچ جوانوں کو تحریک سے دور رکھنے کی ہر حد کو پار کررہے ہیں جن پہ ہماری کھڑی نظر ہے اور کھبی بھی ان علاقائی مخبروں کو ان کے منطقی انجام تک پہچانے کے لیے ہمارے سرمچار ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
مزار بلوچ نے کہا کہ ہمارے حملے آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رینگے۔