عیدالاضحیٰ : افغان صدر کا مزید 500 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان

158

 بلوچستان کے ہمسایہ ملک افغانستان میں آج عید قربان  منائی جارہی ہے ، افغان صدر  نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 500 طالبان قیدیوں کی رہائی کااعلان کیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے عیدالاضحیٰ کےموقع پر خطاب کرتےہوئے کہا کہ 500طالبان قیدی آئندہ چار روز میں رہا کئےجائیں گے، طالبان جتناجلد ممکن ہو امن مذاکرات شروع کریں۔

انہوں نے عوام سےکہا کہ عید کےموقع پر صحت سے متعلق ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔

دوسری جانب قطرمیں طالبان دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان نے امریکا طالبان ڈیل کی ایک ہزار افغان سرکاری قیدیوں کی رہائی کی شق پر عمل درآمد مکمل کر دیا ہے۔

سہیل شاہین کے مطابق طالبان 1ہزار5 افغان سرکاری قیدی رہاکر چکے ہیں، جبکہ افغان حکومت نے اب تک 4ہزار 400 طالبان قیدی رہا کئے ہیں۔