سیندک پروجیکٹ توسیع معاہدے کے شدید مخالفت کریں گے – نیشنل پارٹی

154

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں سیندک پروجیکٹ کے معاہدے میں توسیع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مائننگ کا اختیار صوبائی حکومت کے تصرف میں آتا ہے،جس کو صوبے کے مفاد میں استعمال کرنا چاہیےلیکن حکومت نے اسمبلی میں لائے بغیر معاہدے میں توسیع کرکے بلوچستان دشمنی کی مثال قائم کی،دوسری طرف اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کے اراکین کی چشم پوشی و مجرمانہ کردار سوالیہ نشان ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی معاہدے میں توسیع کی بھر پور مخالف ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیندک بلوچستان کا ہے اور اس کے فاہدہ بھی بلوچستان کو ملنا چاہیے۔لیکن یہاں اس کے برعکس ہے سیندک سمیت پورا ضلع چاغی پسماندہ ترین علاقہ ہے۔سیندک کی آمدنی وفاق اور چین لے جاتے ہیں بلوچستان کو کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے وسائل کو عوام سے خفیہ رکھ کر معاہدہ کیا اور اس معاہدے میں 15 سال کی توسیع کی،نیشنل پارٹی اس معاہدے کی بھر پور مخالفت کرتی ہے اور اسکی منسوخی کےلیے ہر قسم کے احتجاج کا راستہ اپنائے گی۔