سندھ کے مختلف علاقوں میں حالیہ چند وقتوں سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں قوم پرست کارکن لاپتہ ہوچکے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات سندھ کے دو مختلف شہروں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر دو سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔
پاکستانی خفیہ اداروں نے کراچی سے ستار ہکڑواور نواب شاہ سے جاوید خاصخیلی کو لاپتہ کردیا۔
خیال رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والا سٹار ہکڑو تیسری مرتبہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے ہے۔
سندھ کے مختلف شہروں میں ایک طرف پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تیز ہوا ہے وہی دوسری جانب متعدد علاقوں میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کراچی اور نواب شاہ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے دو نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے بھی تصدیق کردی ہے ۔