خضدار: این ڈی پی کے زیر اہتمام نیلسن منڈیلا کی یاد میں پروگرام

242

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے  کہا  کہ آج خضدار میں عالمی نیلسن منڈیلا دن کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں این ڈی پی کے مرکزی آرگنائزرنگ کمیٹی کے ممبران شیر احمد قمبرانی,نعمت شاہ اور ثناء بلوچ نے شرکت کی۔

پروگرام میں سیو اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین فضل یعقوب بلوچ، بی ایس او پجار کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر نادر بلوچ، بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی کے حفیظ بلوچ اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز شہدائے بلوچستان کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی میں کھڑے ہوکر کیا گیا پروگرام میں نیلسن منڈیلا کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور یہ کہا گیا نیلسن مینڈیلا کا کردار جنوبی افریقہ اور پوری دنیا کے مظلوم عوام کے لیئے تھا،جس طرح انگریز سرکار نے محکوم برصغیر کے عوام کے لئے عوامی جگہوں پر بورڈ آویزاں کیا تھا کہ ” کتے اور انڈین کا داخلہ منع ہے” بالکل اسی طرح ساؤتھ افریقہ میں نسلی پرستوں نے محکوم سیاہ فام عوام کے لئے لفظ “ایپاتڈ” استعمال کرتے تھے

 مقررین نے کہا نیلسن منڈیلا نے اس غیر انسانی اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف جدوجہد کی اور 27 سال  قید کے باوجود بھی نیلسن منڈیلا نے ان قوتوں کو یہ واضح پیغام دیا کہ تشدد سے کسی بھی صورت نظریات اور جدوجہد سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا۔

نیلسن منڈیلا کی تاریخی جدوجہد کو آج ہم سر زمین بلوچستان کے باسی رول ماڈل کی حیثیت سے دیکھتے ہیں کہ جہاں بلوچ قوم پر مختلف سامراجی ہتھکنڈوں سے مرعوب کیا جارہا ہے بلوچ قوم کو تعلیم ، روزگار دیگر  بنیادی انسانی حقوق سے محروم اور تاریخی سر زمین سے بیدخل کیا جارہا ہے ، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ نیلسن منڈیلا کے راستے کو چن کر بلوچ قوم مستقل مزاجی اور صبر آزما جدوجہد سے اپنا منزل کو حاصل کریں۔