حب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، کولواہ سے لاش برآمد

154

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں میں پیش آنے والے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

پہلا واقعہ صنعتی شہر حب چوکی میں آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ۔

حب میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالمجید ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی جسے جمالی گوٹھ مامو ہوٹل کے قریب نشانہ بنایا ۔

دوسری جانب کولواہ کے علاقے ڈنڈار سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوا ہے۔

لاش کی شناخت ابراہیم ولد محمد سکنہ ببر شور وارڈ نمبر ایک پسنی کے نام سے ہوئی ۔

کولواہ انتظامیہ نے میڈیا کو جاری کردہ مختصر بیان میں کہا کہ نعش کے ورثاء کی تلاش ہے ۔

تاہم کولواہ میں ملنے والے لاش کی ہلاکت کی وجوہات معلوم نہ ہوسکا۔