حب اور چاغی سے دو افراد کی لاشیں برآمد

212

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور چاغی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ساکران ہمدرد یونیورسٹی کی حدود میں پانی میں ڈوبی ہوئی شخص کی نعش کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ساکران نبی بخش رونجھو جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

پولیس انتظامیہ نے نعش کو تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کردیا۔

ایس ایچ او ساکران کے مطابق نعش کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثناء چاغی کے علاقے نوکنڈی سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے بلوچستان میں آئے روز لاشیں ملتی رہتی ہیں تاہم کم ہی افراد کی شناخت ممکن ہوسکی ہے۔ آج ملنے والے دونوں لاشوں کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔