جامعہ بلوچستان اسکینڈل کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے- بی ایس او پجار

254

ہم نے پہلے بھی خدشات اظہار کیا تھا جو اہم ملزمان کو معطل کرنے کے بعد بحال کیا جا چکا تھا

کوئٹہ بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل کے اہم ملزمان اور کرداروں کو بچانے کی خاطر ٹوپی ڈرامہ رچائی جارئی ہے بلوچستان یونیورسٹی جنسی ہراسگی کیس کے اہم ملزمان کیخلاف کاروائی نا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے بلوچستان یونیورسٹی کی ساکھ کو بحال کرنے کی خاطر مرکزی ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں بلوچستان کی بیٹیوں کی عزت ننگ ناموس پر حملہ ہوا بداطوار ملزمان اسی دن سے سرے عام گھوم رہے تھے ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی ہمیں پہلے سے یہی خدشہ لاحق تھا جب ملوث اراکین کو بلا تفتیش کے ڈیوٹیوں پر بحال کیا گیا تھا اگر ان بدنام زمانہ کردار کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی تو ہم سمجھتے ہیں یہ سب کی ملی بھگت سے یہ واقع رونما ہوچکے ہیں۔

ترجمان نے کہا یونیورسٹی اسیکنڈل میں متاثرہ طالبات اب تک انصاف کی راہ تک رہے ہیں مگر انصاف کے راستے نے عزت ننگ ناموس کو ان کی جھولی میں دینے کے بجائے بدنام کرادروں کو کھلی چھوٹ دی ہم اس کی پر پور مزمت کرتے ہیں اور جب تک اہم ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہم دوبارہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔