بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے کہا کچھ عناصر اپنے آپ کو تنظیم کےآئین و ڈسپلن سے بالا تر سمجھ رہے ہیں، تنظیم میں سیاسی،نظریاتی،فکری دوستوں کو ذاتی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، تنظیم سے کسی بھی رکن وعہدیدار کو مرکز براہ راست سزا نہیں دے سکتا ڈسپلن کو برقرار رکھنےکےلئے شوکاز نوٹس کےتین دن کےبعدحوصلہ افزاء جواب نہ ملنےکی صورت میں مرکزی سیکرٹری جنرل کومتعلقہ زون رپورٹ کرےگی، جس پرغور و خوص کےلئےمرکز اپنے سطح پر تحقیقات و اقدام اٹھا کر مجوزہ مسئلہ پرتنظیمی اصلاحی عمل کےتحت کمیٹی بنا کر تحقیقات مکمل کرکے فیصلہ کرےگی، جبکہ موجودہ حالات میں مسلسل آمرانہ انداز میں عہدیداروں وکارکنوں کو معطل کرنےکا غیرسیاسی وآئینی طریقہ جاری ہے ، نظم وضبط کےنام پرتلوار زنی کی اجازت کسی کو بھی نہیں تنظیم کا اپنا طریقہ کار اور آئین ہےجس سےکارکن سےلیکرچئیرمین تک سب پرڈسپلن و آئینی ذمہ برابر لاگو رہتی ہے، اکیسویں صدی کی بی ایس او کو ذاتی خواہشات پر چلانے کی اجازت ہرگز نہیں، کیونکہ اس سے پہلے بھی بی ایس او کراچی زون کے صدر عبداللہ میر بلوچ کے خلاف تنظیم کے تمام تر آئینی اداروں کو پامال کر کے غیر آئنیی فصیلے کیا گیا تھا، بی ایس او کے ڈپٹی ارگنائرر نذیر بلوچ کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے کی کوئی بھی شکایت موجود نہیں ہےنہ اس کےخلاف شوکازنوٹس ملاہے ، لہذا بی ایس او کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نذیر بلوچ اپنے عہدہ پر موجود ہے وہ اپنے تمام تر سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے۔
تازہ ترین
بی ایل اے حملہ، پاکستانی وزیر داخلہ تربت پہنچ گئے
پیر کے روز ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فورسز پر بلوچ لبریشن آرمی کے ایک حملے میں ایک کیپٹن سمیت...
بلوچستان: پانچ سالوں میں 77,826 روڈ حادثات، ایک لاکھ سے زائد زخمی، 1,743 جانبحق
بلوچستان بھر میں سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے جو انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ...
مند حملے میں قابض فوج کے کیپٹن سمیت 8 اہلکار ہلاک کئے۔ بلوچ لبریشن...
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مند، مستونگ اور نوشکی...
جبری گمشدگی صرف فرد کو نہیں، پورے خاندان کو اذیت میں مبتلا کرتی ہے۔...
بی وائی سی نے کہا ہے کہ جبری گمشدگی کا درد خاندانوں کے لیے جسمانی اور نفسیاتی چیلنج بن چکا ہے۔
اسرائیل کو اس کے تمام جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے – او آئی سی
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین طہٰ نے قطر کی خودمختاری اور سلامتی پر اسرائیلی حملے کی تنظیم کی مذمت...