تربت : بجلی کی عدم فراہمی پہ اہل علاقہ کا احتجاج

171

تربت کے گوکدان میں بجلی بند کرنے کے خلاف عوام نے ایم ایٹ شاہراہ بلاک کردی۔

ایس ای کیسکو کی جانب سے گوکدان میں رواں ماہ دوسری مرتبہ بجلی بند کرنے کے خلاف اہل علاقہ نے آج ایم ایٹ شاہراہ بلاک کر دیا۔

خیال رہے کہ کیسکو کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی کے بہانے رواں ماہ کے دوران دوسری بار گوکدان کی بجلی کاٹ دی گئی جس سے پورا علاقہ مسلسل دو دنوں سے تاریکی میں ڈوبا ہے جبکہ بجلی بند ہونے سے پینے کے پانی کی فراہمی کے علاوہ لوگوں کو روزمرہ ضروریات میں اذیت کا سامنا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس پہلے بل ادائیگی کے لیے بجلی کاٹ دی گئی تھی جس پہ لوگوں نے بل جمع کی جس کے بعد بجلی بحال کیا گیا لیکن دس دن بعد ایک دفعہ پھر ایس ای کیسکو مکران سرکل کی ہدایت پہ بجلی کاٹ دی گئی۔

اہل علاقہ نے مقامی انتظامیہ سے علاقے کی بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔