بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی ۔ مینگل) کے صدر اختر مینگل سے ملاقات کی۔
زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں بی این پی کی جانب سے آغا حسن، میر حمل کلمتی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے فرحت اللہ بابر، نیر بخاری اور مصطفٰی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اختر مینگل سے ملاقات
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی@BBhuttoZardari pic.twitter.com/bWzKoVlch5
— PPP (@MediaCellPPP) July 25, 2020
علاوہ ازیں پارٹی ذارئع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں پارٹی کو منظم و متحرک کرنے اور نئے لوگوں کی شمولیت کا ٹاسک قمر زمان کائرہ کو سونپ دیا ہے جبکہ حکومت مخالف ممکنہ تحریک کو پنجاب خصوصاً سینٹرل پنجاب میں کامیاب بنانے کا ٹاسک بھی قمرزمان کائرہ کے سپرد کیا گیا ہے۔
حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک کے لیے قمرزمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری منظور مل کر کام کریں گے دونوں رہنما ضلعی اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر میٹنگز اور کنونشنز کا انعقاد کریں گے۔
اس حوالے سے متعلقہ عہدیداران کو پروگرام کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں جبکہ پرانے جیالوں اور پارٹی ورکرز کے ساتھ بھی رابطے کیے جائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نےقمر زمان کائرہ کو پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں سمیت دیگر ہم خیال جماعتوں سے بھی رابطے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری حکومت ہٹاؤ ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پوری طرح سرگرم عمل ہیں۔