پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ اوتھل سے مشرقی شمال جانب تقریباً چالیس کلومیٹر دور گچیری سے ایک پرانی لاش پڑی جسے بعد میں شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق لاش دس روز پرانی جس کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے واقع سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔
یاد رہے بلوچستان میں اکثر اوقات مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں جن میں کئی لاشوں کی شناخت ان فراد کے ناموں سے ہوئی ہے جو جبری گمشدگی کے شکار ہوئے ہیں۔
چوبیس گھنٹوں کے داران بلوچستان سے ملنے والی یہ دوسری لاش ہے۔ اس سے قبل گذشتہ روز ایران سے متصل بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں کلی اسٹیشن کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی۔
مذکورہ شخص کی بھی شناخت نہیں ہوسکی تاہم لاش پر زخموں کے نشانات موجود تھے۔