کراچی : پروگریسو یوتھ الائنس کے ممبر محمد امین فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

278

گذشتہ شب دو بجے کے قریب کراچی سے پروگریسو یوتھ الائنس کے رکن کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے محمد امین  کو پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہے۔

پروگریسو یوتھ الائنس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محمد امین  کو فی الفور بازیاب کیا جائے اور اگر اس کے خلاف کوئی مقدمہ واقعی درج ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

تنظیم کی جانب سے محمد امین کو منظر عام پر نہ لانے کی صورت میں احتجاج کا عندیہ دیا گیا ہے۔