خضدار سے ایک شخص کی لاش برآمد

123

 پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ قومی شاہراہ سنی کے مقام پر جھاڑیوں میں ایک شخص کی لاش پڑی ہے جسے  گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں نعش کی شناخت محمد رفیق ولد درخواست رند سکنہ کھنڈ خضدار کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

ہسپتال رپورٹ  مطابق متوفی کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا کہ انہوں نے  واقع سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔