بلیدہ جھڑپ میں تنظیمی ساتھی کمانڈر قزافی شہید ہوگئے – بی آر اے

360

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 24 جولائی کو ہمارے تنظیم کے سرمچاروں کی گشتی ٹیم کی بلیدہ پالام گوج کے مقام پر قبضہ گیر پاکستانی فورسز کے ساتھ ایک طویل جھڑپ ہوئی پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس جھڑپ میں فورسز کو بالآخر ہیلی کاپٹروں کی مدد لینا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ اس جھڑپ میں کمانڈر قزافی بلوچ نے باقی دوستوں کو کمانڈ کرتے ہوئے فورسز کا دیدہ دلیری اور بہادری سے مقابلہ کیا زخمی حالت میں مسلسل تین گھنٹے تک وہ دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے اپنی بقایا دوستوں کو گھیرے سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوکر خود جام شہادت نوش کرگئے۔ اس طویل جھڑپ میں فورسز کے درجنوں اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ کمانڈر قزافی عرف بھار جان بلوچ گذشتہ پانچ سال سے تنظیم کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کے جنگ سے وابستہ تھے ان کا بڑا بھائی شہید اکرم بلوچ پانچ سال قبل بی آر اے کے پلیٹ فارم سے دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے کمانڈر قزافی بلوچ نے اپنی محنت و بہادری سے قومی خدمات سر انجام دیئے دو سال قبل ان کو گوریلا کیمپ کے سیکنڈ کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داری سونپ دی گئی تھی اس ذمہ داری کو انہوں نے احسن طریقے سے نباکر تنظیم کے فعالیت میں اہم کردار ادا کیا اور ایک بہترین جنگجو تھے –

بیبگر بلوچ نے کہا کہ تنظیم اس بہادری پر شہید قزافی بلوچ کو کوہسار وطن’ کا خطاب دینے کا اعلان کرتی ہے فورسز کے خلاف شہادتیں بلوچ نوجوانوں کیلئے ایک عظیم اعزاز سے کم نہیں قربانیوں کا تسلسل آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئیگا۔