بلوچستان: مختلف واقعات میں 2افراد جانبحق، 15 زخمی

124

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 2افراد جانبحق ہوگئے اور خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے پتکن میں پک اپ کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ فرمل ولد عبدالصمد جانبحق ہوگیا۔

نوشکی جمال آباد کے قریب موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں برکت علی ولدنیاز محمد مینگل ساکن زرین جنگل زخمی ہوگئے جسے سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا

اسی طرح نوشکی ہی کے علاقے قادر آباد میں دو گروہوں میں ذاتی ربخش پر ہاتھاپائی میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے پہنچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا اور واقعہ کے خلاف تحقیقات کررہی ہے۔

ایک اور واقعہ میں تربت کوہ امام کے چڑھائی سے گاڑی الٹ گئی ایک شخص جانبحق خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے –

دریں اثناء لورالائی کلی وہار کے قریب تیز رفتاری کے باعث ویگن، ٹریکٹر، ٹوڈی اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جسکے نتیجے میں 7 افراد نورالدین، اسداللہ، عبدالحکیم، محمد صدیق، محمد رحیم، عبدالخالق اور زوجہ محمد رحیم شامل زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو لورالائی ہسپتال لے جایا گیا جہاں تین افراد کو مزید علاج کے لئیے کوئٹہ ریفر کر دیا۔ مزید کاروائی وہار لیویز تھانہ کر رہی ہے۔