کوئٹہ: فورسز کا سرچ آپریشن، اہل علاقہ کا سرکاری گاڑیاں نذر آتش

478

فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر مختلف گھروں کو گرانے کے لئے آپریشن کا آغاز کیا ۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب واقع بادیزئی ٹاون میں فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے مختلف گھروں کو مسمار کردیا جس کے بعد مشتعل اہل علاقہ نے وہاں موجود سرکاری مشینری جس میں بلڈوزر اور دیگر چھوٹے بڑے گاڑیاں بھی شامل تھے کو نذر آتش کر دیا ۔

کوئٹہ میں فورسز نے بادیزئی ٹاون میں سرچ آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ابھی تک کسی بھی تھانے میں سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے والےمظاہرین کے خلاف کسی بھی قسم کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔