پنجگور/مستونگ: فائرنگ کے واقعات، 1 شخص ہلاک، 3 زخمی

333

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور مستونگ میں پیش آنے والے فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گاڑی سوار افراد کی فائرنگ سے گر پلکو کا رہائشی خدا رحم ولد دو شمبے ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ چتکان بازار میں سول ہسپتال کے گیٹ کے سامنے پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زبیر ولد دلمراد شدید زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق زبیر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

دریں اثناء  مستونگ میں مرکزی شاہراہ پر جنگل کراس کے قریب موٹرسائیکل سواروں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد حسین احمد اور محمد جان نامی افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا گیا۔