بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے وادی مشکے میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ سرمچاروں نے منگل کی شام کو وادی مشکے کے علاقے میھی کے مین فوجی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
آج بدھ کی صبح سرمچاروں نے مھیی میں ٹاور پر قائم فوجی چوکی میں ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔