مغربی بلوچستان میں پاکستان کی جانب سے مارٹر گولے فائر

638

پاکستانی فوج کی جانب سے مغربی بلوچستان کے ایک گاؤں پر مارٹر گولے فائر کیئے گئے ہیں۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان کے گاؤں بگان علی آباد پر پاکستان فوج نے  مارٹر گولے فائر کیئے ہیں۔

پاکستانی فوج نے مشرقی بلوچستان کے علاقے زامران سے گولے فائر کیئے جو بگان علی آباد کے گاؤں میں اوغان ولد شیر محمد کے گھر پر گرگئے جس سے گھر کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

پاکستانی اور ایرانی حکام کی جانب سے اس حوالے آخری اطلاعات تک کچھ نہیں کہا گیا ہے جبکہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران سے بلوچستان کے پانچ اضلاع کی سرحدیں ملتی ہیں جن میں چاغی، پنجگور، واشک، کیچ اورگوادر شامل ہیں۔