لاپتہ افراد کے لئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4004 دن مکمل

160

لاپتہ افراد کے لئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو   4004 دن مکمل ہوگئے۔

کیمپ میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے اظہار یکجہتی کی ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم سے چھٹکارہ پانے کا واحد ذریعہ اتحاد ہے تنظیمی اصولوں کا پابند ہوکر جدوجہد کو آگئے لے جانا ہوگا۔

ماما کا کہنا تھا معاشرے میں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو چند پیسوں کے خاطر اپنے ہی بھائیوں کی مخبری کرکے انہیں اغواء و شہید کرواتے ہیں ان جیسے لوگوں کو جینے کی کوئی حق ہی نہیں جو چند ہی پیسوں کے خاطر پورے خاندانوں کی آسودگی کو ویران کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وی بی ایم پی بہت سے مشکلات و تکالیف سہتے ہوئے اپنے منزل کی جانب روان دوان ہیں ایسے جدوجہد میں نقصانات اور کمزوریاں ضرور ہوتی ہیں مگر پرامن جدوجہد ایک ایسے ماحول کو پیدا کرتا ہے جو ماحول کے تمام گندگیوں کو صاف کردیتا ہے ۔